• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57704

    عنوان: ایك سے زائد عرصہ سے شوہر كسی طرح كا رابطہ نہیں ركھ رہا ہے‏، كیا عورت دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے؟

    سوال: ایک عورت کی شادی ہوئی ، اس کا ایک بچہ ہے، شادی کے بعد ایک سال سے زائد عرصے سے اس کا شوہر اس سے رابطہ نہیں کررہا ہے، نہ کوئی تعلق رکھ رہا ہے اور نہ ہی اپنی بیوی اور بچے کا روزانہ خرچ دے رہا ہے۔ کیا اب وہ دوبارہ شادی کرسکتی ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 420-417/B=5/1436-U

    جب تک شوہر طلاق نہ دے عورت اس کی بیوی رہے گی اور اپنے شوہر کے نکاح میں رہے گی کسی اور کے ساتھ نکاح نہیں کرسکتی، موجودہ صورت میں دو چار آدمی بیوی کی طرف سے اور دو چار آدمی شوہر کی طرف سے اکٹھا کریں اس میں دونوں میاں بیوی سے بیانات لے کر نبھاوٴ کی جو صورت بن سکے نبھاوٴ کی صورت پیدا کریں۔ نبھاوٴ کی صورت نظر نہ آئے تو شوہر سے طلاق دلوائیں یا خلع کروائیں۔ طلاق یا خلع کے بعد عدت گذارکر عورت دوسری شادی کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند