• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 17011

    عنوان:

    امام عید دوسری رکعت کی تکبیر کے بعد رکوع کے بجائے سجدہ میں چلے گئے کسی مقتدی نے بطور لقمہ بلند آواز سے کہہ ڈالا? رکوع?۔ کیا ایسی صورت میں امام اور مقتدی کی نماز صحیح ہوئی، جواب سے نوازیں؟

    سوال:

    امام عید دوسری رکعت کی تکبیر کے بعد رکوع کے بجائے سجدہ میں چلے گئے کسی مقتدی نے بطور لقمہ بلند آواز سے کہہ ڈالا? رکوع?۔ کیا ایسی صورت میں امام اور مقتدی کی نماز صحیح ہوئی، جواب سے نوازیں؟

    جواب نمبر: 17011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2011=1599-11/1430

    اگر امام نے لوٹ کر رکوع کرلیا، پھر سجدہ کرکے اپنی نماز پوری کرلی تو امام اور دیگر مقتدیوں کی نماز ہوگئی، البتہ لقمہ دینے والے کی نماز نہیں ہوئی، مگر اب اس کی کوئی قضا بھی نہیں ہے۔ لیکن اگر امام نے رکوع کیا ہی نہیں تو کسی کی نماز درست نہیں ہوئی، اسی وقت دہرالیتے، اب اس کی قضا نہیں ہے، صرف توبہ واستغفار کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند