• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 600122

    عنوان: ہمارے گاؤں میں دو مسجدوں میں جمعہ ہوتا ہے‏، كیا تیسری مسجد میں جمعہ شروع كرنا درست ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین؟ عرض خدمت عالیہ یہ ایں کہ ہمارا ایک گاوں ہے جو شہر سے تقریبا 5 کلومیٹر کے دوری کے فاصلہ پر واقع ہے ، گاوں کی تمام آبادی کم و بیش دس ہزار ہیں اور بالغ مرد حضرات کی تعداد تین ہزار سے زائد ہیں، اور پورا گاوں مکمل مسلم آبادی پر مشتمل ہے ،گاوں میں چھ 6 مساجد ہیں جس میں سے دو مسجدوں میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے ، دریافت طلب امر یہ ہیکہ اسی گاوں میں ہماری مسجد میں جمعہ کی نماز کا آغاز کرنا ہے ، کیا ہمارے لیے تیسری مسجد میں جمعہ کو قائم کرنا جائز ہے ، کیا جمعہ قائم کرنے سے جمعہ ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 600122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 92-61/B=02/1442

     ہمارے یہاں کا اصول یہ ہے کہ کسی گاوٴں میں جمعہ کے جواز یا عدم جواز کا فیصلہ اس وقت دیتے ہیں جب کہ ہم چشم دید اس کا تفصیلی معائنہ کرلیں۔ مگر آپ کا مسئلہ بہت زیادہ دُور کا ہے لہٰذا آپ حضرات ایسا کریں کہ اپنے علاقہ سے دو تجربہ کار مفتی کو لے جاکر اپنی بستی کا معائنہ کرائیں، اگر وہ حضرات آپ کے گاوٴں کو معائنہ کے بعد قریہ کبیرہ مثل قصبہ بتائیں اور جمعہ قائم کرنے کا حکم دیں تو ان کے فتوے پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند