• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603868

    عنوان: محمد رازق نام رکھنا  كیسا ہے؟

    سوال:

    بعض لوگ کہتے ہیں کہ محمد رازق نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:652-535/N=8/1442

     رازق کا بہ طور مجاز غیر اللہ پر بھی اطلاق جائز ہے، عربی کا مشہور جملہ ہے: رَزَقَ الأَمِیْرُ الجُنْدَ (تاج العروس، ۲۵: ۳۳۶، ط: الکویت)، یعنی: امیر الموٴمنین نے لشکریوں کو ان کا وظیفہ دیا ، نیز علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ لفظ رازق اگر نکرہ ہو تو اس کا بندے پر اطلاق درست ہے؛ لہٰذا محمد رازق نام رکھنا جائز ہے؛ البتہ اگر عبد الرازق یا محمد عبد الرازق کرلیا جائے تو بہتر ہے؛ کیوں کہ اس میں تاویل ِمجاز کی ضرورت نہ ہوگی، نیز عام لوگوں کو اشکال بھی نہ ہوگا۔

    ویجوز إجراوٴہ علی العبد وصفاً منکراً إذا وجد مدلولہ فیہ بلا خلاف ویدل علیہ قولہ تعالی: ﴿وأنت خیر الرازقین﴾؛ فإن أفعل إنما یستعمل بعد المشارکة (الأسنی في شرح أسماء اللّٰہ الحسنی، ۱: ۲۷۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند