• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164175

    عنوان: امیمہ نام سے متعلق چند سوالات

    سوال: امیمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس کا مطلب اور معنی کیا ہے اور تاریخ بھی ارشاد فرما ئیں ۔ اور ہجے کیا ہے ؟شکریہ

    جواب نمبر: 164175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1260-1042/N=12/1439

     (۱): امیمہ نام رکھ سکتے ہیں، درست ہے۔

     (۲): امیمہ کے معنی: چھوٹی بچی، اللہ تعالی کی متواضع بندی۔

     (۳): تاریخ سے آپ کی مراد کیا ہے؟ واضح کریں۔

     (۴): امیمہ میں ہمزہ پر پیش، اس کے بعد یاء ساکن، پھر میم پر زبراور آخر میں گول تاء جو وقف میں ہاء ہوجاتی ہے اور اردو میں ہمیشہ ہاء پڑھی جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند