• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601817

    عنوان: کسی بچے کے لیے ”اقدس“ نام تجویز کرنا 

    سوال:

    بعد سلام انجناب کی خدمت میں ایک سوال دریافت کرنا ہے کہ 'اقدس'.نام رکھنا کیسا ہے؟جبکہ میں نے دارالعلوم بنوری ٹاؤن پاکستان کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا لیکن دارالعلوم دیوبند کی را? میرے نزدین قابل احترام اور ترجیح کا حقدار ہے۔ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 369-264/SN=05/1442

     کسی بچے کے لیے ”اقدس“ نام تجویز کرنا مناسب نہیں ہے، اس کے بہ جائے کوئی ایسا نام تجویز کرنا اچھا ہے جس میں ”عبدیت“ کا معنی ہو (مثلاً عبد اللہ ، عبد الرحمن، عبد الرحیم) یا پھر حضراتِ انبیاء یا صحابہٴ کرام کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند