• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37326

    عنوان: اسلامی نام

    سوال: نیچے لکھے گئے ناموں کے معنی بتائیں اور کیا یہ سب نام لڑکی کے لیے رکھا جاسکتاہے؟(۱) عالیہ، (۲) امینہ (امیمہ)(۳) ماہم فاطمہ، (۴) اذکیہ (۵) اذکی، (۶) ماہم (یا مہم)

    جواب نمبر: 37326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 404=336-4/1433 (۱) عالیہ کے معنی بلند کے آتے ہیں۔ (۲) امینہ: امانتدار، اُمَیمہ: چھوٹی باندی۔ فاطمہ: دودھ چھڑانے والی۔ ذاکیہ: پاک وصاف، اَذکی: بہت زیادہ پاک: یہ سب نام اسلامی نام ہیں، انہیں رکھ سکتے ہیں۔ ماہم اور مہم کے معنی ہمیں معلوم نہیں، کسی لڑکی کے نام کے لیے یہ لفظ موزوں نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند