• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 18665

    عنوان:

    کونین نام کا معنی

    سوال:

    دیڑھ سال پہلے مجھے لڑکا ہوا او رہم نے اس کا نام کونین رکھا ہے پر مجھے اب تک اس کا صحیح مطلب نہیں ملا ہے۔ اور اس کی ہندی، انگریزی، اردو میں اسپیلنگ کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 18665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 36=36-1/1431

     

    نام رکھنے سے پہلے ہی اس کے معنی او رمطلب پر غور کرنا چاہیے اور سمجھ کر اچھا نام رکھنا چاہیے، یہ نہیں کہ بلاسوچے نام رکھ لیا اور پھر سالوں تک اس کا مطلب تلاش کرتے پھریں۔ اب تک آپ کو کونین کا صحیح مطلب نہیں ملا، تو اس کا غلط مطلب کیا ہے اس کی وضاحت کرتے۔ کَوْنَین کے معنی ہیں، دونوں جہاں، ہردو عالم، دنیا آخرت (فیروز اللغات) معنی کے اعتبار سے کونین اچھا لفظ ہے لیکن نام رکھنے کے اعتبار سے بہت موزوں نہیں، کوئی دوسرا عمدہ نام تجویز کرلیا جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند