• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 65465

    عنوان: سودی رقم سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے

    سوال: (۱) میری بی ایس سی کی ڈگری نہیں مل رہی ہے کالج سے ، کالج والے رشوت مانگ رہے ہیں تو کیا میں رشوت میں سود کا پیسہ دے سکتاہوں یا نہیں؟بغیر رشوت دیئے کوئی حل نہیں نکل رہاہے ، میں کیا کروں؟ (۲) میرا مکان بن رہاہے تو ہر چھت (لینٹر) پر پولس والے پیسے لیتے ہیں تو اس میں سود کا پیسہ دے سکتاہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1030-1012/H=10/1437 (۱) سودی رقم سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے، اور رشوت میں دینا درپردہ ذاتی فائدہ اٹھانا ہے، اس لیے رشوت میں سودی رقم دینا جائز نہیں ہے۔ (۲) پولیس والے اگر پیسے لیکر سرکار کے پاس پہنچاتے ہوں تو اس صورت میں سرکاری بینک سے ملنے والی سودی رقم دینا جائز ہے، اور اگر خود کھاتے ہوں تو جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند