معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 167644
جواب نمبر: 167644
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:449-404/L=5/1440
موجودہ دور میں کرنسی کی حیثیت ثمنِ عرفی کی ہے ؛اس لیے جتنے لاکھ روپے کا مال مظہر میڈیسین کمپنی نے لیا تھا اتنے ہی روپے کی ادائیگی مظہر میڈیسین کمپنی کے ذمہ واجب ہوگی، ڈالر کا ریٹ بڑھ جانے کی وجہ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرنا درست نہ ہوگا ۔
(سئل) فی رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراہم وتصرف بہا ثم غلا سعرہا فہل علیہ رد مثلہا؟
(الجواب) : نعم ولا ینظر إلی غلاء الدراہم ورخصہا کما صرح بہ فی المنح فی فصل القرض مستمدا من مجمع الفتاوی. ( العقود الدریة فی تنقیح الفتاوی الحامدیة:1/279، الناشر: دار المعرفة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند