• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 63094

    عنوان: غیر مسلم کے ساتھ سودی لین دین کے معاملات کرنا

    سوال: غیر مسلم کے ساتھ سودی لین دین کرنا ازروئے شریعت کیسا ہے ؟ مثال کے طور پہ کوئی ایسا بینک جو کہ کلی طور پہ غیر مسلم کی ملکیت ہو اور کسی مسلمان کو اس بینک میں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہ ہوں تو کیا ایسے بینک سے سودی لین دین کرنا جائز ہوگا ؟

    جواب نمبر: 63094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 249-205/Sn=3/1437-U جائز نہیں ہے، صحیح اور مفتی بہ قول یہی ہے، تفصیل کے لیے دیکھیں امداد الفتاوی: ۳/۱۵۵، ط: زکریا، مسائل سو ص: ۱۲۸، موٴلفہ حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن صاحب خیر آبادی، دامت برکاتہم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند