• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165733

    عنوان: انكم ٹیكس كے بقدر رقم سود سے وضع كرنا

    سوال: میری کمپنی ہر مہینے میری تنخواہ سے ٹی ڈی ایس (انکم ٹیکس ) وضع کرلیتی ہے، کیا میں نے گورنمنٹ یا گورنمنٹ بینک کی اسکیم جیسے سیونگ اکاؤنٹ ، ایف ڈی انشورنس ، میوچول فنڈ میں پیسہ لگا کر اس سے ملنے والی زیادہ رقم (جو کہ سودی ہے) سے میں اپنی تنخواہ سے جتنا پیسہ وضع ہوا ہے وہ لے سکتاہوں کیا؟ مثال کے طورپر 10000 روپئے وضع ہوئے ہیں ٹیکس کے لیے، لیکن بینک میں رکھے ہوئے پیسہ یا گورنمنٹ کی کوئی اسکیم سے 8000 روپئے زیادہ ملے ہیں تو میں یہ 8000 روپئے اپنے ٹیکس میں وضع شدہ رقم کے بدلے میں رکھ سکتاہوں کیا؟ اور اپنے ذاتی استعمال میں لے سکتاہوں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 165733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 107-68/D=2/1440

    کمپنی انکم ٹیکس آپ سے لے کر سرکاری خزانہ میں جمع کرتی ہے جیسا کہ ظاہر ہے تو اس رقم کے بقدر سود کی رقم جو سرکاری بینک سے آپ کو ملی ہو آپ وصول کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند