معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 607716
سوال : بینک سے ملنے والا انٹریسٹ اور بینک کو دیا ہوا سرویس چارج کو کیسے مینج کریں، مثلاً اگر مجھے بینک سے انٹریسٹ۰۰۵ روپے ایک سال میں ملتا ہے اور میرا سرویس چارج بھی ۰۰۵ روپے کٹتا ہے تو کیا مجھے چارج کی ادایگی کرنی ہے یا انٹریسٹ جو ملا اس س حساب برابر ہو گیا؟
جواب نمبر: 60771609-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 529-384/H=04/1443
سروس چارج کی ادائیگی سودی رقم سے کرنا جائز نہیں ہے پس جو انٹریسٹ ملتا ہے اس سے حساب برابر کرلینا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں انشورنس پالیسی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا درست ہے؟ براہ کرم، قرآن کی روشنی میں جواب دیں۔ (2) اگر کوئی کمپنی پیش کش کرتی ہے کہ دس سال تک لیے کچھ متعین رقم دو، دس سال کے بعد یہ متعین رقم تمہیں واپس کردی جائے گی نیز ۵۵/سال کے بعد بطور پینشن تمہیں کچھ روپئے ملیں گے، ہمارے پوچھنے پر کہ اسلا می قانون کے مطابق اس میں نفع و نقصان ہوتاہے، اس کا جواب ہے کہ ہمیں یقین ہے اور ہمارا طویل تجربہ ہے کہ اس تجارت میں دھوکہ نہیں ہوتاہے، حادثاتی موت پر کمپنی پرویڈینٹ فنڈبھی دیتی ہے۔ برا ہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔
2354 مناظرسود کی رقم سے غریب کو مکان تعمیر کراکر دینا
2184 مناظربکر ایک ادارہ میں کام کرتاہے، اس میں ایک ہاوئسنگ اسکیم شروع ہوئی ہے جس میں صرف اسی ادارے کے ملازمین شریک ہوسکتے ہیں، بکر کے پاس زمین خریدنے کے لیے حسب خواہ روپئے نہیں ہیں، وہ اپنے دوست زید کو زمین کی پوری قیمت اداکرنے کے لیے کہتاہے اس شرط پر وہ زمین کا آدھاحصہ زید کودے گاجب وہ ادارہ آئندہ دوسری پارٹیوں کو زمین بیچنے کی اجازت دے گا۔ زمین بکر کے نام ہوگی، زید کے نام نہیں۔ بکر زید کے ساتھ ایک خفیہ معاہد کرنے کے لیے بھی تیار ہے یہ اقرار کرتے ہوئے کہ زمین کی پوری قیمت واپس کرنے کی صورت میں بکر زمین کا ادھا حصہ زید کو دے گا۔ واضح رہے کہ بکر کے ادارے کی طر ف سے اس طرح کا خفیہ معاہد ہ کرنے کے خلاف کوئی ایساقانون نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت اس طرح کا سمجھوتہ کرنا بکر اور زید دونوں کے لئے جائزہے؟ اگر نہیں؟ تو اسے جواز کے دائرے میں لانے کے لیے ان کو کیاکرناپڑے گا؟
1699 مناظرمیری
بہن کی شادی کے لیے ہمارے پاس پیسوں کی کمی ہے۔ میرے والد صاحب بینک سے سود پر لون
لینا چاہتے ہیں۔ چونکہ اسلام میں سود کا لینا اوردینا دونوں حرام ہے اوریہ کسی بھی
طریقہ سے قابل قبول نہیں ہے۔ لیکن میرے والد ایسا نہیں سوچتے ہیں۔ برائے کرم مجھ
کو بتائیں کہ اس بارے میں کیا کیا جائے۔ میرے والد صاحب میری بات سنتے ہیں اور وہ
تذبذب میں ہیں۔ کیا بینک سے دنیاوی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے لون لینا درست ہے؟
کیا انڈیا کے مسلمانوں کے لیے لائف انشورنش حلال ہے یا حرام؟ اگر حلال ہے تو کیوں؟ اور اگر حرام ہے تو کیوں؟
2402 مناظر