• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 36761

    عنوان: انسرانسے کے بارے می

    سوال: میں ایک انشورنس کمپنی میں کام کرتاہوں، وہ کمپنی انشورنس ایجنٹ کے لیے سوفٹ وئیر بناتی ہے اور ان لوگوں کو ٹریننگ دیتی ہے۔ میرا کام وہاں پر یہ کہ سوفٹ وئیر کو سمجھانا ہے ایجنٹ کو اور سوفٹ وئیر میں جو پرابلم آتاہے اس کو دیکھنا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ میرا وہاں پر کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 358=358-3/1433 آپ کا کام فقط سوفٹ ویئر کو سمجھانا اور پرابلم کو دور کرنا ہے، سودی حساب وکتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے، تو آپ کے کام پر حرام ہونے کا حکم نہیں لیکن انشورنس کمپنی میں رہ کر کام کرنا بہرحال بے غبار اور پاکیزہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند