• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 604286

    عنوان:

    سود کی شرح کم ہو تو قرض لینا كیسا ہے؟

    سوال:

    منسٹری آف ایگریکلچر کی طرف سے جانور پالنے والوں کو تحفہ کے طورپر سال میں ایک بار پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک امداد دی جاتی تھی جس کو واپس نہیں کرنا پڑتاتھا، لیکن اس سال ،2021، سے منسٹری آف ایگریکلچرنے امداد کی یہ رقم بند کردی ہے، اب ان کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو بینک سے کم شرح سود پر پیسہ دلائیں گے، باقی شرح سود منسٹری آف ایگریکلچرخود ادا کرے گی، ایسی صورت میں قرض لینے کا حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 604286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 740-677/D=11/1442

     سود کی شرح کم ہو یا زیادہ سود پر قرض لینا جائز نہ ہوگا۔ کیونکہ سود کا لینا اور دینا دونوں حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند