معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 608762
سوال : سوال:حکومت کی جانب سے ایک پینشن یوجنا چلائی جارہی ہے جس کا نام اٹل پینشن یوجنا ہے اس میں ساٹھ سال کی عمر ہونے تک ۱۰۰روپے مہینہ جمع کرنا ہوگا اور ۱پنی عمر ساٹھ سال ہونے تک۱۰۰ روپے مہینہ جمع کرنے کے بعد حکومت جب تک یہ لوگ زندہ رہیں گے ان کو حکومت ۲۰۰۰ روپے مہینہ دے گی اگر مرد ۱۰۰ روپے جمع کرتے ہوئے مر جاتا ہے اور ابھی اس کی عمر ساٹھ سال نہیں ہوئی تو اب اس کی عورت کو۱۰۰روپے مہینہ جمع کرنے ہوں گے تب اس کو زندگی بھر۲۰۰۰ روپے مہینہ ملیں گے ، عورت کے مرنے کے بعد کسی کو کچھ نہیں ملے گا ، کیا ایسا کرنا حلال یا حرام مہربانی کرکے جواب مرحمت فرمائیں۔
جواب نمبر: 608762
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 634-470/D=06/1443
مذکورہ اسکیم میں ملنے والی اضافی رقم سود ہوگی اس لیے اس اسکیم میں شرکت سے احتراز کیا جائے، آدمی جس قدر رقم خود جمع کرے گا بس اسی کے بقدر منتفع ہونا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند