• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 175583

    عنوان: محفل یا مجلس کے ختم پر یا قرآن خوانی کے موقع پر اجتماعی دعا كرنا؟

    سوال: حضرات مفتیان کرام ۔ہمارے کسی دینی محفل یا مجلس کے ختم پر یا قرآن خوانی کے موقع پرجو ہم اجتماعی دعائیں کرتے ہیں شریعت کی رو سے وہ کیسے ہیں؟ اگر جائز ہے تو دلیل بھی ساتھ دی جائے تو مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 175583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 478-362/B=05/1441

    علماء کرام نے دعاء کے مستحب مواقع میں سے ایک موقعہ عمل خیر کے بعد کا بھی لکھا ہے۔ وعظ و تقریر کے بعد یا فقہی مجلس کے بعد یا قرآن خوانی کے بعد، یا ختم قرآن کے بعد اجتماعی دُعا کر سکتے ہیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ جب قرآن ختم فرماتے تھے تو اپنے گھر والوں کو اکٹھا کر لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ختم قرآن کے بعد دُعا بہت قبول ہوتی ہے۔ پھر دُعا کرتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند