• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 603110

    عنوان:

    كیا پہلی بیوی كے ابو كو بھی حصہ ملے گا؟

    سوال:

    میرے ابو کا انتقال ہوگیاہے، اور ان کی دو بیویاں تھیں، پہلی ماں سے اولاد نہیں ہے، دوسری ماں سے ہم پانچ بہنیں اور دو بھائی ہیں، ابو کے انتقال کے بعد پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے تو کیا پہلی بیوی کے ابو میرے ابو کی جائیداد میں سے شیئر لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 603110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 501-423/M=06/1442

     صورت مسئولہ میں آپ کے ابو کی متروکہ جائیداد میں پہلی بیوی کو بحیثیت زوجہ جو حصہ ملے گا اس حصے میں پہلی بیوی کے ابو بھی حقدار ہوں گے، اگر سہام کی تخریج مطلوب ہو تو ورثہ کی تفصیل لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند