• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 2225

    عنوان: کیا وارثین وصیت میں کچھ فیصد کمی کرسکتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے ایک جائز وصیت نامہ تحریر کیا جو اس کی دولت کے ۲۵ ٪ ہے اور پھر اس کا انتقال ہوگیا ۔ اس کے مستحق وارثوں نے متفقہ طور پر اس فیصد کو ۱۵٪ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا، کیا یہ شریعت کی نظر میں درست ہے؟ بر اہ کرم، قر آ ن و حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 892/ د= 858/ د

     

    جائز وصیت سے آپ کی مراد کیا ہے؟ وہ وصیت اکر کسی وارث کے حق میں ہے تو ناجائز ہے شرعاً معتبر نہیں ہے اوراگر غیر وارث کے حق میں مرحوم نے اپنے ہوش و حواس کس حالت میں گواہوں کے سامنے لکھوایا ہے تو مرحوم کے انتقال کے بعد تجہیز و تکفین اور ادائیگی قرض کرنے کے بعد جو ترکہ بچے گا اس کے تہائی کی حدتک یہ وصیت شرعاً معتبر ہوگی۔ وارثین نے کس طرح کی وصیت میں رد و بدل کیا ہے؟ اور کیوں کیا ہے؟ اس کی تفصیل ان سے لکھواکر بھیجیں تو ان شاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند