• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602434

    عنوان:

    وارث کے حق میں وصیت دیگر ورثہ كی اجازت كے بغیر نافذ نہیں ہوتی

    سوال:

    ایک باپ جو اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے اور اس سے اس کی ایک اولاد جو لڑکی ہے جس کی عمر 15 سال ہے اس کے حق میں۔ اپنی ساری جائداد وصیت کرنا چاہتا ہے کیا وہ ایسا کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 602434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 528-383/H=06/1442

     وارث کے حق میں وصیت بغیر اجازتِ دیگر ورثہ نافذ نہیں ہوتی، پس باپ کی وصیت بیٹی کے حق میں دوسرے ورثہ کی اجازت کے بغیر نافذ نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند