• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 43562

    عنوان: وراثت

    سوال: ایک شخص کے ۶ لڑکے ہیں اور ۱ لڑکی. لڑکوں کے نام عبدل رفیق ،عبدل حفیظ،عبدل حنیف،محمّد شفیق،عبدل رحمان ،عبدل رحیم اور لڑکی کا نام زرینہ بی ہے .دادا کی زندگی میں عبدل رفیق کا انتکال ہو گیا .عبدل رفیق کے تین لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں .دو لڑکیوں کی شادی ہو گئی اور 4 بچے جوان ہیں جنکی شادی کا انتظام نہیں ہے اوربچو کے اوپر قرض بھی ہے.دادا نے اپنی زندگی میں ایک پلاٹ خریدا اور یہ کہا "یہ پلاٹ میں عبدل رفیق کے بچوں کے لئے لے رہا ہوں " اسکے ۳ گواہ بھی ہیں.ایک گواہ کا انتکال ہو گیا ، بچے اس پلاٹ میں ۱۰ سال سے رہ رہے ہیں .دادا کے پاس زمین بھی ہے دادا اپنی زندگی میں بچوں کو انکے حصّے کا غلہ دیا کرتے تھے .اب آپ بتائیں عبدل رفیق کے بچوں کا زمین ،پلاٹ میں سے حصّہ ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 43562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 257-209/B=2/1434 دادا کی حیات میں عبدل رفیق کا انتقال ہوگیا تھا تو وہ اور اس کی اولاد دادا کی جائداد سے اصولاً محروم ہوجائیں گے۔ اکر دادا نے اپنی حیات میں پلاٹ لے کر لوگوں کو دیدیا ہے اور ان کو قابض بنادیا ہے اور وہ دس سال سے اس میں رہ رہے ہیں اور اس کے دو گواہ موجود ہیں اور وہ دونوں گواہی دے رہے ہیں تو اس پلاٹ کے مالک تنہا پوتے پوتی ہوں گے، عبدل رفیق کے بھائی بہن اگر والد صاحب کی زمین میں سے کچھ اپنے مرحوم بھائی کے بچوں کو ہمدردی میں کچھ زمین دیدیں تو وہ دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند