• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 37249

    عنوان: جائداد سے عاق کرنا

    سوال: اپنی جائداد سے بیٹا اور بیٹی کو عاق کر دینا جائز ہے یا نا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 37249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 315=258-3/1433 بیٹے کو عاق کرنے سے وہ عاق نہیں ہوتا۔ آپ کی وفات کے بعد وہ اپنے شرعی حصہ کا حق دار ہوگا۔ آج آپ کا بیٹا نافرمان ہے، کل کو وہ سدھر بھی سکتا ہے اور نیک بھی بن سکتا ہے۔ آپ محروم کردیں گے تووہ آپ کے مرنے کے بعد ویران ٹھوکریں کھاتا پھرے گا۔ اس میں آپ کی بدنامی ہوگی اس لیے آپ اس کو اس کا حصہ دے کر علاحدہ کردیجیے اور سب بچوں کو ان کے حصے دے کر انھیں مالک بنادیجیے۔ آپ دنیا میں بھی نیک نام رہیں گے اور آخرت میں بھی، آپ کی روح کو راحت ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند