• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 607350

    عنوان:

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کیا تھی؟

    سوال:

    سوال : ولادتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ کیا ہے بعض کہتے ہیں کہ 8 یا 9 ربیع الاوّل ہے خصوصاً اہل حدیث اور علماء دیوبند اسی کو کہتے ہیں لیکن علامہ سلیمان ندوی نے کتاب رحمت عالم میں مفتی شفیع عثمانی صاحب نے سیرتِ خاتم الانبیاء میں اور مولانا ابوالحسن علی ندوی نے سیرتِ نبویہ میں باقاعدہ یہی لکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 12 ربیع الاوّل کو ہوئی اور بنا کسی جرہ کے یہ بات انہوں لکھی ہے امام قسطلانی نے مواہب اللدنیة میں لکھا ہے اس پر زیادہ تر علماء نے اتفاق کیا ہے اور امام بژار نے اس پر اجماع لکھا ہے اب آپ کی اس پر کیا رائے ہے اگر آپ 8 یا 9 بتاتے ہیں تو آپ ان علماء کو کیا کہنگے براہ کرم مجھے اسکا جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 398-313/B=04/1443

     حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں اقوال مختلف ہیں، مشہور قول تو یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے، لیکن جمہور محدثین اور موٴرخین کے نزدیک راجح اور مختار قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم 8 ربیع الاول کو پیدا ہوئے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے بھی یہی منقول ہے۔ مصنف: مولانا ادریس صاحب رحمہ اللہ کاندھلوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند