• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 154733

    عنوان: نبی علیہ الصلوة و السلام کے دنیا سے پردہ کرنے کے وقت مدینہ شریف کی آبادی کتنی تھی ؟

    سوال: عاجز کا سوال یہ ہے کہ نبی علیہ الصلوة و السلام کے دنیا سے پردہ کرنے کے وقت مدینہ شریف کی آبادی کتنی تھی کیونکہ ہمارے تبلیغی دوست کہتے ہیں کہ اکثر صحابہ دین کی تبلیغ کے لیے گھروں سے نکل گئے صرف چند سو صحابہ جنت البقیع میں آرام فرما ہیں جبکہ ہم نے علماء سے سنا ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہ جہاد باسیف کے لیے نکلے تھے ۔

    جواب نمبر: 154733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1360-1112/D=1/1439

    آپ نے علماء سے صحیح سنا ہے، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے کے وقت مدینہ کی آبادی کیا تھی؟ ہمیں اس کی تحقیق نہیں، مدینہ کے آس آپ قبائل کی آبادیاں تھیں اسی طرح طرح مکہ مکرمہ کے آس پاس قبائل تھے جو داخل اسلام ہوچکے تھے اور مکہ مدینہ کے علاوہ خیبر اور شام تک دعوت اسلام پہنچ چکی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت صحابہٴ کرام کی مجموعی تعداد بعض کے نزدیک ایک لاکھ سے بھی زائد تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند