• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 148187

    عنوان: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قرآن ختم كرنے كے متعلق؟

    سوال: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۲۴/ گھنٹے میں کتنے قرآن پورے کرتے تھے؟

    جواب نمبر: 148187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 314-308/Sd=5/1438

     حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت میں یہ بات کثرت سے ملتی ہے کہ آپ کو قرآن کریم کی تلاوت اور اُس کے معانی میں غور وخوض سے خاص شغف تھا، آپ خود بھی اس کا اہتمام کرتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید کرتے تھے، قرآن کریم کے ساتھ خاص شغف اور تعلق کی وجہہ سے آپ کا علم بھی بہت گہرا تھا؛ البتہ یومیہ قرآن کریم کی تلاوت سے متعلق آپ کا معمول تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں مل سکا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند