• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10217

    عنوان:

    سید مولانا مودودی (رحمة اللہ علیہ) اورمولانا سلیمان ندوی (رحمة اللہ علیہ) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان حضرات کی سب کتابیں صحیح ہیں؟ کیا ان کے خیالات کو سمجھنے اور پڑھنے میں کوئی نقصان تونہیں؟

    سوال:

    سید مولانا مودودی (رحمة اللہ علیہ) اورمولانا سلیمان ندوی (رحمة اللہ علیہ) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان حضرات کی سب کتابیں صحیح ہیں؟ کیا ان کے خیالات کو سمجھنے اور پڑھنے میں کوئی نقصان تونہیں؟

    جواب نمبر: 10217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 137=135/ ب

     

    مودودی صاحب انکریزی اور سیاسی محرک تھے، اردو کے بھی ادیب اور صاحب قلم تھے۔ ان کے قلم میں بڑی چاشنی تھی، لیکن وہ بہت آزاد مزاج تھے، اپنی عقل کو قرآن وحدیث کے مطابق بنانے کے بجائے قرآن وحدیث کو اپنی عقل کے مطابق بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دینیات وشرعیات میں ان کی کتابیں اہل حق علماء کے نزدیک قابل اعتماد نہیں۔ انھیں دیکھنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

    مولانا سید سلیمان ندوی صاحب عالم تھا عربی اردو کے بہترین ادیب تھے، علوم قدیمہ اور علومِ جدیدہ ہردو پر بڑی اچھی نظر رکھتے تھے۔ تاریخ وسیرت میں بہت اونچا مقام رکھتے تھے۔ تصنیف و تالیف اور مقالہ نگالی میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ اخیر میں حکم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ سے بیعت ہوگئے تھے۔ ان کی کتابیں قابل اعتماد ہیں، خوب شوق سے دیکھئے۔ ہاں بعض مضامین میں ان سے بھی چوک ہوئی ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے وابستہ ہونے سے قبل کے ایسے مضامین سے وہ رجوع بھی فرماچکے ہیں۔ ایسے مضامین کی تحقیق کرلینا ضروری ہے، معارف، اعظم گڑھ کا وہ شمارہ جس میں رجوع واعتراف کیا ہے ضرور دیکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند