• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 169688

    عنوان: حضرت امیر معاویہ کے بارے میں اہل السنة والجماعة کا عقیدہ کیا ہے؟

    سوال: حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں اہل سنت کا عقیدہ کیا ہے ؟ یہ موضوع مختصر تفصیل کے ساتھ کہاں پڑھنے کو مل سکتا ہے جس میں یہ چیزیں معلوم ہو جائیں کیا ان کی موجودگی میں مولائے کائنات پرسب و شتم ہوتا تھا کیا وہ انتہائی شاہانہ زندگی بسر کر رہے تھے ،بعض حرام کردہ اشیاء بھی زیر استعمال تھیں؟ کیا ان کا مقصد حکومت تھا یا قاتلین عثمان کا قصاص ؟ کیا ان کی غلطیوں کو کہا جا سکتا ہے کہ یہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا یہ انہوں نے غلط کیا وغیرہ اور کیا یہ بات صحیح ہے کہ ان کے فضائل و مناقب میں کوئی صحیح روایت نہیں ، جو بھی ہیں ضعیف و من گھڑت ہیں ، یا یہ کہ ان کے کچھ فضائل بیان ہوئے ہیں احادیث میں وغیرہ وغیرہ

    جواب نمبر: 169688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:698-584/N=7/1440

    حضرت معاویہکے سلسلہ میں آپ ”حضرت معاویہاور تاریخی حقائق“ موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ اور ”مقام حضرت امیر معاویہ“ موٴلفہ: حضرت مولانا عبد العزیز پرھاڑویکا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند