• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37803

    عنوان: کیا اسلام میں موسیقی جائز ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں موسیقی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 37803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 536-453/B=4/1433 اسلام میں موسیقی حرام وناجائز ہے، قرآن پاک میں سورہٴ لقمان کے اندر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِیْ لَہْوَ الْحَدِیْثِ لِیُْضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَیَتَّخِذَہَا ہُزُوًْا اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ مُہِیْنٌ“ حضرت عبد اللہ بن عباس نے لہو الحدیث سے مراد گانا اور اسی قسم کی چیزیں بتائی ہیں، قرآن میں سورہٴ بنی اسرائیل میں ہے: ”وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ“ حضرت مجاہد نے صوت سے مراد گانا بجانا لیا ہے۔ بہت سی احادیث میں گانے بجانے کی مذمت آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند