• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154087

    عنوان: کیا خواجہ سراؤں کو جب وہ بچے کی پیدائش کے موقع پر گا بجا کر مانگتے ہیں تو کیا ان کو ہدیہ دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا حکم ہے شریعت کے مطابق،کیا خواجہ سراؤں کو جب وہ بچے کی پیدائش کے موقع پر گا بجا کر مانگتے ہیں تو کیا ان کو ہدیہ دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1368-1352/N=1/1439

    بچہ یا بچی کی ولادت پر خواجہ سراوٴوں (مخنث، ہیجڑوں)کو بلانا اور ناچ گانا کرانا حرام وناجائز ہے، اسلام میں اس کی ہرگز اجازت نہیں۔ اور اگر وہ لوگ کسی طرح اطلاع پاکر از خود آجائیں اورپیسے لینے پر بہ ضد ہوں، اس کے بغیر ٹلنے کا نام نہ لیں تو با دل ناخواستہ انھیں کچھ دے کر رخصت کردینا چاہئے، ایسی صورت میں ان کے شر سے بچنے کے لیے انھیں کچھ دینا ناجائز نہ ہوگا؛ البتہ انھیں گانے بجانے وغیرہ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ۔

    لا بأس بالرشوة إذا خاف علی دینہ والنبي علیہ الصلاة والسلام کان یعطی الشعراء ولمن یخاف علی لسانہ، وکفی بسھم الموٴلفة من الصدقات دلیلاً علی أمثالہ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل فی البیع وغیرہ، ۹:۶۰۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند