• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68736

    عنوان: کیا اسلام میں تقیہ جائز ہے؟کیا جو تقیہ کرے وہ کافر ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں تقیہ جائز ہے؟کیا جو تقیہ کرے وہ کافر ہے؟

    جواب نمبر: 68736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1191-1115/B=12/1437

    اصل بات کو چھپانا او رجھوٹ بولنا یہ تقیہ کہلاتا ہے اسلام میں کیا دنیا کے کسی مذہب میں بھی جائز نہیں! صرف روافض کا یہ مذہب ہے کہ دین کے دس حصوں میں سے ۹/ حصہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ عین عبادت ہے، استغفراللہ ۔ جو شخص# تقیہ کرے یعنی جھوٹ بولے تو محض اس کی وجہ سے وہ کافر نہیں ہوتا بلکہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند