• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164194

    عنوان: سرکاری کام کو سپرد کرنے کیلئے پیسا لینا

    سوال: سرکار کی طرف سے رفاہ عام کے واسطے پیسے آتے ہیں مثلا روڈ کی مرمت ، تالاب کی مرمت یا اور کوئی کام ۔ اور اس کام کو کسی کو سپرد کرنے کا اختیار گاؤں والوں کو ہوتا ہے ، اب گاؤں والے جسے سپرد کرتے ہیں اسے کہتے ہیں کہ کام تم جتنے روپئے میں مکمل کراسکتے ہو کرالو لیکن تم مسجد کیلئے کتنے پیسے دو گے ؟ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسہ لینا رشوت اور حرام ہے یا اسکو مسجد میں لگا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1249-968/SN=1/1440

    گاوٴں والوں کا مذکور فی السوال طریقہ درست نہیں، اس طرح سے لیا ہوا پیسہ مسجد میں لگاناجائز نہیں، گاوٴں والوں پر ضروری ہے کہ کام ایسے شخص کے سپرد کریں جس کے بارے میں یہ توقع ہو کہ وہ ایمان داری کے ساتھ پورے پیسوں کا کام کرائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند