• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 51774

    عنوان: ٹی وی یا انٹرنیٹ پر بچوں کے لیے جو کارٹون دکھائے جاتے ہیں، کیا ان کا دیکھنا جائز ہے ؟ جب کہ ان میں میوزک بھی ہوتاہے ، یا پھر بنا میوزک کے صرف پکچر اور ڈئلاگ والے کارٹون دیکھ سکتے ہیں؟

    سوال: ٹی وی یا انٹرنیٹ پر بچوں کے لیے جو کارٹون دکھائے جاتے ہیں، کیا ان کا دیکھنا جائز ہے ؟ جب کہ ان میں میوزک بھی ہوتاہے ، یا پھر بنا میوزک کے صرف پکچر اور ڈئلاگ والے کارٹون دیکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 51774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 695-570/B=5/1435-U ٹی وی یا انٹرنیٹ پر بچوں کو جو کارٹون دکھائے جاتے ہیں، اگر اس کے اندر میوزک بھی ہے تو اس کا دیکھنا اور میوزک کا سننا حرام ہے، اور اگر میوزک نہیں ہے تو صرف پکچر اورکارٹون دیکھنا بھی لہو ولعب میں داخل ہوکر مکروہ تحریمی ہوگا، مسلمان کو اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند