• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15853

    عنوان:

    میں ایک عرب ملک میں رہتاہوں۔ میرا اکاؤنٹ ایک ایسے بینک میں ہے جو اسلامی ہونے کا دعوی کرتا ہے اور میں اسی بینک کا اے ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کرتاہوں۔ کیا یہ جائز ہے کہ میں اپنے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ غیر اسلامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواؤں؟ یہاں کے تقریباً تمام شاپنگ مال میں ہم اپنے اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگی بھی کرسکتے ہیں، لیکن یہ شاپنگ مال صرف غیر اسلامی بینک کی مشین ہی استعمال کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ہماری اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں او ردعا کیجئے کہ اللہ ہم سب کو سود کی لعنت سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1467=1464-10/1430

    اگر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ بینک سے پیسہ نکلوانے یا شاپنگ کرنے میں سود کی ادائیگی نہیں کرنی پڑتی ہے تو مذکورہ مقاصد کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند