• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11351

    عنوان:

    ایسی نوکری پانے کے لیے جس کے ہم اہل ہیں رشوت دینا کیسا ہے؟ اگر صحیح ہے تو رشوت میں سود کا پیسہ دینا کیسا ہے؟

    سوال:

    ایسی نوکری پانے کے لیے جس کے ہم اہل ہیں رشوت دینا کیسا ہے؟ اگر صحیح ہے تو رشوت میں سود کا پیسہ دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 11351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 449=319/ل

     

    اگر رشوت دیے بغیر نوکری ملنی ممکن نہ ہو تو رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کی گنجائش ہے: أما إذا أعطی لیتوصل بہ إلی حق أو لیدفع بہ عن نفسہ ظلمًا فلا بأس بہ (مرقاة) لیکن رشوت میں سود کی رقم دینا جائز نہیں، کیونکہ یہ رقم رشوت لینے والا اپنی جیب میں رکھتا ہے، سرکار کے خزانہ میں جمع نہیں کرتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند