• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 53679

    عنوان: روح كو حاضر كركے باتیں كرنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ مرنے کے بعد کسی مردہ کی روح کو دنیا میں بلانا ، اس کو اپنے سامنے بٹھاکر اس سے باتیں کرنا ، اس کو اس کی فیملی کے بارے میں بتانا اور فیملی کو مردکے بارے میں بتانا ، مردہ کی باتیں بتاناکیا فقہ ، شریعت ، قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز ہے؟ہمارے ایک عزیز جو خود بھی عالم دین ہیں ، ان کے پاس موٴکل ، جنات اورکوئی قسم کی مخلوقات بھی ہیں، وہ یہ کام کرتے ہیں اور یہ عالم صاحب قرآنی آیات سے وظائف اور روحانی علاج بھی کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 53679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1248-1248/M=10/1435-U قرآنی آیات سے علاج کرنا جائز ہے، لیکن تسخیر جنات اور مردہ کی روح کو حاضر کرنا اور اس سے بات کرنے کا عمل قباحت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند