• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171530

    عنوان: بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنا کیسا؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے کہ کارو بار کے لیے اگر بینک سے قرضہ لیا جائے تو اس پر سود ہوتا ہے ۔ اس کی شرح بھی کافی زیادہ ہوتی ہے ۔ لیکن اب پاکستان میں عمران خان کی حکومت ایک سکیم لا رہی ہے جس کے تحت کاروبار کے لیے قرضہ دیا جائے گا جس کی شرح سود کم ہے ۔ تا کہ نوجوان ان پیسوں کے کوئی چھوٹا کاروبار کر سکے ۔ یہ قرضے اقساط میں واپس کرنا ہوں گے ۔ مہربانی فرما کر اس میں رہنمائی فرمائیے کہ ہم یہ قرض لے کر کاروبار شروع کر سکتے ہیں یا نہیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 171530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1065-846/B=10/1440

    شرح سود کم ہو یا زیادہ، وہ بہرحال سود ہے۔ سود کا لینا اور دینا حرام ہے، ہاں کوئی ایسی اسکیم ہو جس میں سود نہ دینا پڑے یہ اسکیم شریعت اسلام کے مطابق ہوگی اور لوگوں کے لئے نفع بخش ہوگی، یہ قرض لے کر کاروبار کرسکتے ہیں مگر اس کی ادائیگی میں سود دینا خواہ کم مقدار میں ہو یا زیادہ، یہ جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند