• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11104

    عنوان:

    میں پاکستان میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا ہوں جو کمپیوٹر کے سوفٹ ویئر بناتے ہیں، جیسے یہ دارالعلوم کی ویب سائٹ ہے اسی طرح کے سوفٹ ویئربناتے ہیں۔ اب ہم سوفٹ ویئر بنانے کے لیے جو سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں ان کا لائسنس نہیں لیا گیا ہوتا ہے جیسے ونڈوز (مائیکروسوفٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم)استعمال کرتے ہیں تو وہ پچیس روپیہ کی سی ڈی بازار سے لی ہوئی ہوتی ہے ویسے اس کی قیمت جو کمپنی (مائیکروسوفٹ) نے رکھی ہے وہ تقریباً دس ہزار روپیہ ہے۔ اسی طرح سوفٹ ویئر بنانے کے لیے اور بہت سے سوفٹ ویئر جو استعمال ہوتے ہیں ان کو عام طور پر پاکستان میں کوئی کمپنی نہیں خریدتی اب ہم ملازم کیا کریں جہاں بھی کام کریں گے یہ مسئلہ تو ہوگا۔ برائے مہربانی رہبری فرمائیں۔(۲)کیا میں ڈنمارک کی کمپنی کے لیے کام کرسکتا ہوں جو ایسا سوفٹ ویئر ہی بناتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 353=71/ھ

    آپ تو کمپنی میں ملازم ہیں، جو کام کمپنی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کو انجام دینے پر آپ تنخواہ کے مستحق ہوجاتے ہیں اور تنخواہ آپ کے حق میں درست ہوتی ہے، البتہ کوئی کام اگر آپ خلافِ قانون انجام دیتے ہیں تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایسا کرکے جان مال عزت و آبرو کو خطرہ میں ڈالنا صحیح نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند