• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18427

    عنوان:

    بعد سلام کے بتانا چاہتاہوں کہ میں ایک سرکاری ملازم ہوں، مجھے ہر سال انکم ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ کیا میں اس کو بچانے کے لیے بینک یا اپنے ہی محکمہ سے ہاؤس لون لے سکتاہوں، جس میں ہر ماہ میری تنخواہ سے ایک قسط کٹتی رہے گی؟ یا پھر اس کے علاوہ کوئی اور راستہ ہے جس سے میں انکم ٹیکس بچا سکتاہوں؟ امید ہے کہ آپ میرے سوال کا جواب ضرور بھیجیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 33=33-1/1431

    ہاوٴس لون لے کر اپنے محکمہ سے انکم ٹیکس بچانے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند