• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 131058

    عنوان: حمل کا پانچواں مہینہ ہے،مگر الٹراساؤنڈ میں بہت ساری بیماریاں نظر آرہی ہیں جیسے کہ جنین کا پیر ٹھیک نہیں ہے

    سوال: حمل کا پانچواں مہینہ ہے،مگر الٹراساؤنڈ میں بہت ساری بیماریاں نظر آرہی ہیں جیسے کہ جنین کا پیر ٹھیک نہیں ہے، ہاتھوں کی انگلیاں صحیح نہیں ہیں،اس کی نقل و حرکت دوسرے جنین کے مقابلے د س فصد ہے، جنین کے سرپہ کچھ سوجن ہے، وغیرہ تو کیا اسقاط کرانا جائز ہے؟یہ معاملہ میرے گھر میں ہے، اس لیے بہت سارے فیملی ممبران اور رشتہ دار اسقاط کا مشورہ دے رہے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اسلام اس کی اجازت دیتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 131058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1200-1198/M=12/1437

    حمل پر چار ماہ کی مدت گزر جانے کے بعد اس کا اسقاط جائز نہیں ہے کیوں کہ اس میں جان پڑجاتی ہے اس لیے اب اسقاط کے بارے میں نہ پوچھیں اور الٹرساوٴنڈ میں جو بیماریاں نظر آرہی ہیں ان کا صحیح علاج ممکن ہوتو کریں اور اللہ تعالی سے صحیح الاعضاء بچے کی ولادت کی دعا کریں اور تقدیر کے فیصلے پر راضی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند