• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 37311

    عنوان: حج کرنے کے لئے خود کی ملکیت کا گھر ہونا ضرروری ہے

    سوال: میں نے یہ سنا ہے کہ حج کرنے کے لئے خود کی ملکیت کا گھر ہونا ضرروری ہے، یہ بات قرآن اور حدیث کے روشنی میں کہاں تک سچ ہے ؟

    جواب نمبر: 37311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 535-435/D=4/1433 حج کے لیے خود کی ملکیت کا گھر ہونا ضروری نہیں؛ لہٰذا اگر کسی شخص کے پاس اتنی رقم ہے جس سے حج کرسکتا ہے تو اس پر حج فرض ہے، اگرچہ وہ کرایے کے مکان میں رہتا ہو، یُستفاد مما في بدائع الصنائع: ومن لا سکن لہ ولا خادم وہو محتاج إلیہما ولہ مال یکفیہ لقوت عیالہ من وقت ذہابہ إلی إیابہ ولہ مال یبلغہ فلیس لہ صرفہ إلیہما إن حضر وقتُ خروج أہل بلدہ (2/696 ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند