• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 29126

    عنوان: میں سرکاری ملازم ہوں، حج کے لیے میرے پاس نہیں ہیں، بچت اور زیادہ انکم ٹیکس نہ دینے کے مقصد سے میں نے پی ایف میں مزید رقم بڑھادی ہے۔ پی ایف لینے کے لیے صرف تین یا چار ہی طریقے ہیں ،شادی ، ہوم لون یا علاج کے لیے پیسے نکال سکتے ہیں ۔ حج کے لیے پیسے نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج کے لئے پیسے نکالنے کی صورت یہ ہے کہ میں میڈکل بل پیش کروں۔ اس کے علاوہ میرے پا س کوئی راستہ نہیں ہے، کیا اس مققصد کے لیے یہ طریقہ جائز ہے؟

    سوال: میں سرکاری ملازم ہوں، حج کے لیے میرے پاس نہیں ہیں، بچت اور زیادہ انکم ٹیکس نہ دینے کے مقصد سے میں نے پی ایف میں مزید رقم بڑھادی ہے۔ پی ایف لینے کے لیے صرف تین یا چار ہی طریقے ہیں ،شادی ، ہوم لون یا علاج کے لیے پیسے نکال سکتے ہیں ۔ حج کے لیے پیسے نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج کے لئے پیسے نکالنے کی صورت یہ ہے کہ میں میڈکل بل پیش کروں۔ اس کے علاوہ میرے پا س کوئی راستہ نہیں ہے، کیا اس مققصد کے لیے یہ طریقہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 29126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 171=168-2/1432

    حج جب آپ پر فرض نہیں ہے تو آپ اپنے مالدار ہونے اور حج کے لائق ہونے کا انتظار کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول کرلے اور اللہ کوئی آپ کے لیے جائز اسباب پیدا فرمادے، لیکن یہ طریقہ جو آپ اختیار کررہے ہیں، شرعاً جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند