• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 67962

    عنوان: كیا بدھ کے دن ناخن تراشنے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ؟

    سوال: ایک شخص نے مجھے بتایا کہ بدھ کے دن ناخن تراشنے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور ایک واقعہ کا بھی ذکر کیا کہ کسی بزرگ نے دانستہ تراش لیے تھے تو اس سبب سے انہیں کسی موذی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا تو میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اس کی کیا حقیقت ہے ۔

    جواب نمبر: 67962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 737-737/B=10/1437 اس سلسلہ میں کوئی صحیح حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری نہ ہی اس پر عمل نہ کرنے والے کے لیے موذی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق کوئی واقعہ معتبر کتاب میں ملا، ہر دن آپ ناخن کاٹ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند