• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610327

    عنوان: موضوع روایات کے بیان کرنے کا حکم؟

    سوال:

    ایک مولانا صاحب نے یہ واقعہ بیان فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت عیسی علیہ اسلام بھاگ رہے تھے کسی نے پوچھا کہ کیوں بھاگ رہے ہو توآپ نے فرمایا کہ ایک ضدی مل گیا تھا اس سے بھاگ رہا ہوں کیوں کہ ضدی کے دل پر خدا کا قہر نازل ہو رہا ہوتا ہے اس واقعہ کے بارے میں مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات مرے فرماویں ۱ کیا یہ واقعہ درستگی ۲ اگر درست نہیں تو انبیا کے بارے میں ایسی غیر مصدقہ باتیں پھیلانے والوں کے بارے میں کیا حکم ہے ۳اگر اصلاح کی نیت سے ایسے واقعات بیان کیے جائیں تو کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 610327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1044-854/L=8/1443

     یہ واقعہ من گھڑت معلوم ہوتا ہے ، اس طرح كے واقعات كا بیان كرنا جائز نہیں ، اصلاح كی نیت سے بھی بیان كرنا درست نہیں۔اعلم أنہ قد صرح الفقہاء والمحدثون بأجمعہم في کتبہم بأنہ تحرم روایة الموضوع وذکرہ ونقلہ، والعمل بمفادہ مع اعتقاد ثبوتہ، إلا مع التنبیہ علی أنہ موضوع، ویحرم التساہل فیہ، سواء کان في الأحکام أو القصص أو الترغیب والترہیب، أو غیر ذلک․ (مجموعة رسائل اللکنوي، الآثار المرفوعة في الأخبار الموضوعة: ۱۶۵، المقدمة في المطالب المعظمة، إدارة القرآن کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند