• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 156825

    عنوان: كیا نماز چھوڑنے پر گناہ ہونے كے بارے میں كوئی حدیث ہے؟

    سوال: ایسی کوئی ضعیف یا صحیح حدیث ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ نماز چھوڑنے سے گناہ وارد ہو جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 156825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:255-233/D=4/1439

    عن عمر رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الصّلاة عَمُودُ الدین (رواہ أبو نعیم في الحلیة) اس حدیث شریف میں نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے، گویا نماز کو قائم رکھنے والا اپنے دین کو قائم رکھنے والا ہے، اور نماز کو چھوڑدینے والا اپنے دین کو ڈھادینے والا ہے، اور ایک حدیث شریف میں ہے، من ترک الصلاة لقي اللہ وہو علیہ غضبان (رواہ الطبراني) یعنی جو شخص نماز چھوڑدے، وہ اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے سخت ناراض ہوں گے۔ اس طرح کی ایک دو نہیں بے شمار حدیثیں ہیں، جن میں نماز چھوڑنے پر سخت سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، بلکہ نماز میں سستی کرنے پر بھی طرح طرح کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ اور جس چیز پر وعید وارد ہو، یا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہوتی ہو، وہ گناہ کا کام ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند