عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 163211
جواب نمبر: 163211
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1235-1100/H=10/1439
(۱) سیدھی سادی ہونی چاہئے، حرام و ناجائز ، اسراف و گناہ تبذیر و مکروہ وغیرہ قبائح سے بالکل پاک صاف ہو، حسب وسعت اپنے اعزہ اقرباء غرباء فقراء کو مدعو کرکے اچھا کھانا بناکر کھلادیں۔
(۲) گھر پر سادگی کے ساتھ کرلیں، شادی ہال میں تو عامةً نظام بے حال ہو جاتا ہے ارتکابِ معاصی سے تحفظ بھی دشوار ہو تا ہے بے جا تکلفات سے بچنا بھی مشکل ہو جاتا ہے جیسا کہ مُشاہَد اور بالکل ظاہر ہے۔
(۳) وہاں جانا جائز نہیں حسن انداز سے معذرت کردینا چاہئے۔
(۴) بہشتی زیور میں جو تفصیلات ہیں اُن کو بغور خود پڑھیں لڑکی والوں کو سنائیں مقامی اور قریبی علماء صالحین متقین اور نیک متقی پرہیزگار حضرات سے درخواست کرکے افہام و تفہیم کا ماحول بنائیں۔ لڑکی والوں کی ضد سے متأثر ہو کر ڈھیلے نہ پڑ جائیں اگر ڈھیلے پڑ گئے تو وہ لوگ لڑکے والوں کو پہلے مرحلہ میں مٹی کے ڈھیلے کی مثل سمجھ لیں گے اور جب چاہیں گے پیروں سے ٹھوکر مارکر اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے اِدھر گھماتے پھریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند