• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164280

    عنوان: کیا آپ اس حدیث کے صحت و ضعف کی تصدیق فرمائیں گے ؟

    سوال: سوال: از راہ کرم، کیا آپ اس حدیث کے صحت و ضعف کی تصدیق فرمائیں گے ؟ سنن ابی داؤد حدیث نمبر 4002 حدثنا عثمان بن ابي شیبة، وعبید اللہ بن عمر بن میسرة المعنی، المعنی قالا: حدثنا یزید بن ھارون، عن سفیان بن حسین، عن الحکم بن عتیبة، عن إبراھیم التیمی، عن ابیہ، عن ابي ذر، قال: کنت ردیف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وھو علی حمار والشمس عند غروبھا،فقالھل تدري این تغرب ھذہ؟ قلت: اللہ ورسولہ اعلم، قال فإنھا تغرب في عین حامیة". ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا آپ ایک گدھے پر سوار تھے اور غروب شمس کا وقت تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (؟)کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ کہاں ڈوبتا ہے ؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (؟)فإنھا تغرب في عین حامیةیہ ایک گرم چشمہ میں ڈوبتا ہے "۔

    جواب نمبر: 164280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1333-1316/M=1/1440

    مذکورہ روایت جو ابوداوٴد شریف کی ہے بعنیہیہ روایت مذکورہ سند کے ساتھ مسند احمد میں بھی موجود ہے اور مسند احمد میں محققین نے اس کی سند پر صحیح کا حکم لگایا ہے اور اس کے رجال کو ثقات قرار دیا گیا ہے۔ إسنادہ صحیح، رجالہ ثقات رجال الشیخین غیر سفیان بن حسین (مسند احمد: ۳۵/۳۶۵، موٴسسہ الرسالة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند