• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 61682

    عنوان: جناب والا یہ بتانے کی مھربانی کریں کہ ہجڑہ کی نماز جنازہ ہے یا نہیں اگر ہے تو کن صورتوں میں؟

    سوال: جناب والا یہ بتانے کی مھربانی کریں کہ ہجڑہ کی نماز جنازہ ہے یا نہیں اگر ہے تو کن صورتوں میں؟ برائے کرم، تفصیلی جواب مرحمت فر مائیں۔

    جواب نمبر: 61682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-756/Sd=01/1437-U ”ہیجڑا“ اگر مسلمان ہے، تو اُس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی خواہ وہ فاسق اور فاجر ہی کیوں نہ ہو ، فقہائے کرام نے جن لوگوں کی نماز جنازہ کو مستثنی قرار دیا ہے، اُ ن کے علاوہ ہر مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی اور ”ہیجڑا“ مستثنی افراد میں داخل نہیں ہے۔ قال الحصکفي: ہي فرض علی کل مسلم مات خلا أربعة: بغاة، و قطاع طریق۔۔۔۔۔۔ الخ۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/ ۱۰۷۔۔ ۱۰۸، ط: زکریا، بدائع الصنائع: ۲/ ۴۷، ط: زکریا، مجمع الأنہر مع ملتقی الأبحر: ۱/ ۲۶۸، ط: مکتبة فقیہ الأمة، دیوبند، فتاوی دار العلوم: ۵/ ۳۶۷، سوال: ۲۹۸۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند