• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 38712

    عنوان: انسان کے مر جانے کے بعد اذان دینا اورمردہ کو قبر میں رکھ کر سینہ پر کلمہ لکھنا اور بعد میں قبر بند کرکے اس میت کو کلمہ کی تلقین کر نا درست ہے یا نہیں

    سوال: میرا ایک اہم مسئلہ ہے کہ کیا انسان کے مر جانے کے بعد اذان دینا اورمردہ کو قبر میں رکھ کر سینہ پر کلمہ لکھنا اور بعد میں قبر بند کرکے اس میت کو کلمہ کی تلقین کر نا درست ہے یا نہیں ؟ قرآن اور سنّت کی روشنی میں فقط جواب یا فتویٰ بھیج دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔

    جواب نمبر: 38712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 881-881/M=6/1433 مذکورہ امور از روئے شرع بے اصل ہیں، ان کا کوئی ثبوت نہیں، اس لیے درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند