عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 14231
کیا میں اپنی متوفی والد کی طرف سے صلوة
التسبیح پڑھ سکتاہوں؟(۲) کیا
سجدہ میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟(۳) کیابغیر
وضو کے یاد کئے ہوئے قرآن کو دہرانا درست ہے؟
کیا میں اپنی متوفی والد کی طرف سے صلوة
التسبیح پڑھ سکتاہوں؟(۲) کیا
سجدہ میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟(۳) کیابغیر
وضو کے یاد کئے ہوئے قرآن کو دہرانا درست ہے؟
جواب نمبر: 14231
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1033=1033/م
پڑھ سکتے ہیں، والد مرحوم کو اس کا ثواب پہنچے گا: وفي البحر : من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز، ویصل ثوابھا إلیھم عند أھل السنة والجماعة والظاھر أنہ لا فرق بین أن ینوي بہ عند الفعل للغیر أو یفعلہ لنفسہ ثم قعد ذلک یجعل ثوابہ لغیرہ (شامي)
(۲) بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ لگانا منع ہے، ہاتھ لگائے بغیر زبانی یا دیکھ کر قرآن کو دہرانے کی اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند