• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37409

    عنوان: غیر مسلم تعلّقاتی کی میّت کے سلسلے میں

    سوال: کیا غیر مسلم جس سے تعلقات ہوں، کی میّت میں اسے جلانے کی جگہ تک جایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کس حد تک انکی ہمدردی/دلجوئی کی جا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 37409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 558=314-3/1433 ان کے گھر جاکر گھروالوں سے تسلی کے الفاظ کہیں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کردیں، اگر غریب ہوں اور مالی تعاون کردیں یہ امور درست ہیں، لیکن ان کے مذہبی معاملات میں شرکت سے حتی المقدرت اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند